وزیر داخلہ نے رحمان عرف بھولا کو گرفتار کرنے کیلئے ایف آئی اے کو اجازت دے دی

muhammad ali محمد علی منگل 6 دسمبر 2016 19:00

وزیر داخلہ نے رحمان عرف بھولا کو گرفتار کرنے کیلئے ایف آئی اے کو اجازت ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06دسمبر2016ء) وزیر داخلہ نے رحمان عرف بھولا کو گرفتار کرنے کیلئے ایف آئی اے کو اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاون کے مرکزی ملزم رحمان عرف بھولا کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کو اجازت مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے باقائدہ اجازت دیتے ہوئے ایف آئی اے کے 2 افسران کو بینکاک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رحمان عرف بھولا کو کچھ روز قبل بنکاک میں انٹرپول کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ رحمان عرف بھولا بلدیہ ٹاون میں واقع گارمنٹ فیکٹری کو نظر آتش کرنے کے الزام میں انتہائی مطلوب تھا۔ اس سانحے میں 200 سے زائد افراد زندہ جل گئے تھے۔