ڈیرہ اسماعیل خان،2 گروپو ں میں لڑائی ،خاتون سمیت4 افراد زخمی ہوگئے

منگل 6 دسمبر 2016 19:37

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) تحصیل پروآ کے علاقہ کچہ میں اراضی کے تنازعے پر دو گروپوں میں ڈنڈوں اور پستول کے بٹوں سے ہونیوالی لڑائی کے دوران ایک عورت سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ،پروآ پولیس نے دونوں گروپوں کے چھ چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل پروآ کے علاقہ کچہ میں اراضی کے تنازعے پر دو گروپوں میں ڈنڈوں اور پستول کے بٹوں سے لڑائی ہوئی۔ جس کے دوران ایک گروپ کی طرف سے مسماة بلو بی بی اور امان اللہ ولد امام بخش زخمی ہوئے جبکہ دوسرے گروپ کی طرف سے ندیم ولد اقبال اور نعیم ولد غلام حسین زخمی ہوئے ۔ پروآ پولیس نے دونوں گروپ کی12افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :