بھارتی سرکار کی پاکستانی وفد کے ساتھ بدسلوکی سے بھارتی صحافیوں کے سر شرم سے جھک گئے ، این آر گپتا

پاکستان بھارت کے تعلقات اچھے ہوں گے تو خطے میں امن بھی اچھے طریقے سے قائم ہوگا، ممتاز بھارتی صحافی کاٹویٹ

منگل 6 دسمبر 2016 19:37

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) بھارت کے ممتاز صحافی اور ہند سما چار کے سابق بیورو چیف این آر گپتا نے کہاہے کہ بھارتی سرکار نے پاکستانی صحافیوں کے ساتھ جو کیا اس سے بھارتی صحافیوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ سرکار کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ منگل کو سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں این آر گپتا نے کہا امرتسر کے ہوٹل ریڈ سن میں پاکستانی وفد کو روکے رکھنے سے ہمیں دلی تکلیف ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

گولڈن ٹیمپل میں بھارتی میڈیا کو سرکار کی طرف سے بتایا گیا کہ پاکستانی وفد آرہا ہے لیکن گھنٹوں انتظار کے بعد بتایا گیا کہ پاکستانی وفد واپس پاکستان چلا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملاقات اوربات چیت سے راستے کھلیں گے۔ بات چیت کے دروازے بند کرنا مشکلات کو بڑھا دے گا۔انہوں نے کہا یہ ایک پکنک کانفرنس تھی ہمیں پاکستان سے وفد کا آنا اچھا لگا ہے، لیکن جس طرح کی خبریں سامنے آئی ہیں اس سے دل دکھی ہوگیا ہے۔ایسا کرنے سے بھارتی سرکار کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، پاکستان بھارت کے تعلقات اچھے ہوں گے تو خطے میں امن بھی اچھے سے قائم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :