سیکرٹری زراعت پنجاب نے 2013اور2010 میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو ریلیف نہ ملنے کا نوٹس لے لیا

منگل 6 دسمبر 2016 19:18

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے 2013اور2010میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں کوزرعی ترقیاتی بنک کی طرف سے ریلیف نہ ملنے کا نوٹس لے لیا ،گزشتہ روز ڈپٹی سیکرٹری جنرل کسان بورڈ چوہدری اختر فاروق میو نے سیکرٹری زراعت محمد محمود سے ملاقات کی اور انہیں بتایاکہ مذکورہ سالوں کے سیلابوں سے کسان سخت متاثر ہوئے ہیںیہ کسان تباہ حالی کاشکار ہیں لیکن ابھی تک زرعی ترقیاتی بنک نے ان کو ریلیف نہیں دیا جس کا سیکرٹری زراعت محمد محمودنے نوٹس لیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ کسانوں کوریلیف فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے زرعی ترقیاتی بنک سے بات چیت کی جائے گی ،کسان کوسنہرے مستقبل کے اجالوں سے روشناس کرائیں گے،اب امید ،ترقی اور خوشحالی کسان کامقدر ہے ۔

متعلقہ عنوان :