ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مساجد اور دینی مدارس کے اجتماعات میں ٹریفک قوانین اور روڈسیفٹی کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی مہم شروع کر دی

منگل 6 دسمبر 2016 19:17

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ایجوکیشن یونٹ نے شہریوں کے لئے اپنی خدمات کو آگے بڑھاتے ہوئے مساجد اور دینی مدارس کے اجتماعات میں ٹریفک قوانین اور روڈسیفٹی کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی مہم شروع کر دی ہے اس حوالے سے خاص طور پر مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی آگاہی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد کی زیر نگرانی راولپنڈی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے مساجد اور دینی مدارس کے اجتماعات میں ٹریفک قوانین ، روڈسیفٹی، دورانِ ڈرائیونگ شاہرائوں کے ضابطے ، سائن بورڈز سے آگاہی، سڑک کراس کرتے وقت اشارہ بند ہونے کے بعد زیبرا کراسنگ کا استعمال، شاہرائوں پر دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پابندی محفوظ زندگی کی علامت،دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کے نقصانات، ون ویلنگ کے نقصانات، موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ پہننے کی اہمیت،پارکنگ قوانین سے آگاہی ،کم عمری میں ڈرائیونگ کے نقصانات، بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر رجسٹریشن گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا سخت قانوناًًً جرم، پید ل چلنے والے اور با حیثیت مہذب قوم سڑک کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کے حقوق وفرائض سے آگاہی اور دیگر ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق خصوصی آگاہی مہم شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :