عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تمام ہسپتالوں کو ریڈ الرٹ جاری

منگل 6 دسمبر 2016 18:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) محکمہ صحت نے لاہور شہر سمیت صوبے کے تمام ہسپتالوں کو عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے تمام اضلاع کے ای ڈی او ہیلتھ، تمام ہسپتالوں کے ایم ایس اورمیڈیکل کالجز کے پرنسپلز کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ پیر کے روز عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ہسپتالوں میں خصوصی انتظامات کریں، ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسوں کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔ ہسپتالوں میں اضافی بستر لگائے جائیں اور ادویات کی اضافی سپلائی یقینی بنائی جائے، حکومت پنجاب نے اس حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :