جہالت ، پسماندگی ،غربت اور ظلم وجبر کا خاتمہ صرف اورصرف تعلیم کی حصول سے ممکن ہے ،بلوچستان نیشنل پارٹی

منگل 6 دسمبر 2016 18:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) جہالت ، پسماندگی ،غربت اور ظلم وجبر کا خاتمہ صرف اورصرف تعلیم کی حصول سے ممکن ہے تعلیم کو ہتھیار بنا کر آنیوالے چیلنجز مسائل اور مشکلات کا مقابلہ کر کے اپنے قومی تشخص کی وجود کوبرقرار رکھا جا سکتا ہے تعلیم کی ایمر جنسی سے متعلق حکمرانوں کے بلند وبانگ دعوے صرف اور صرف اخباری بیانات محدود ہے کوئٹہ کے اکثر سرکاری اسکول میں بنیادی ضروریات زندگی کے سہولیات نہ ہونے کی برابر ہے بلوچستان میں 25 لاکھ بچوں کی تعلیم سے باہر ہونے کا عمل ایک المیہ سے کم نہیں ہے جو کہ حکمرانوں کی یہاں کے عوام کو تعلیم سے دور اور پسماندہ رکھنے کی ایک گھنائونی سازش اور منصوبے کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری نے گزشتہ روز کلی اسما عیل میں پرفیکٹ گرائمر ہائی سکول کے سالانہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات کے تقسیم انعقامات کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج اس کامیاب پروگرام کی اہتمام اساتذہ ، والدین اور طلباء وطالبات کی موجودگی اور دلچسپی اس بات کو ظاہر کر تا ہے کہ مذکورہ پرائیویٹ سکول کی انتظامیہ اور اساتذہ کے دن رات محنتوں ، کاوشوں کے نتیجے میں علاقے میں گرتی ہوئی تعلیم معیار اضافہ ہونا قابل ستائئش ہے انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی علم ، شعور ، ہنر ، کمپیوٹر ز اور ٹیکنا لوجی کا صدی ہے جن قوموں نے تعلیم کے لوازمات کو ضروری سمجھتے ہوئے اپنے تمام توجہ ان کے حصول پر فوکس کے وہ آج ترقی ، خوشحالی وآشتی کے حوالے سے سب سے آگے ہیں انہوں نے کہا کہ ظلم وجبر ، سماجی نا انصافیوں کے خاتمے ، جہالت ، پسماندگی ، غربت سے نکلنے کیلئے ضروری ہے کہ یہاں کے عوام اپنے تمام تر کوششوں کو تعلیم پر صرف کریں ایک تعلیم یافتہ باشعور قوم ہونے کے ناطے آنیوالے چیلنجز اور منصوبوں کا جو کہ چیلنجز کا بہتر انداز میں حالات کا مقابلہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت میں شامل جماعتیں بلوچستان میںتعلیم کوآگے بڑھانے فروغ دینے میں رکاوٹین اور مسائل کا سبب بن رہے ہیں جن کے واضح وڈھ یونیورسٹی کی قیام میں تاخیر کے حربے ، سبی میں چاکر اعظم کے نام بلا جواز یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت اور بلوچستان فیڈریشن ایجوکیشن کے اساتذہ کو مستقل نہ کیا جانیوالا اور پرائیویٹ اسکولوں کیلئے مسائل اور مشکلات پیدا کیا جارہا ہے تاکہ یہاں کے طالب علموں کیلئے تعلیم کے دروازے بند کر کے تعلیم جیسے زیور سے محروم کی جا سکے اس موقع پرآل بلوچستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر نواز قلندرانی، سکول کے ڈائریکٹر عتیق بلوچ، میر جاوید شاہوانی آل بلوچستان پروگریسو ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد حنیف خوندئی ، طاہر خان اچکزئی سمیت مختلف سکولوں کے ڈائریکٹر اور دیگر اساتدوں نے خطاب کیا اورکامیاب پروگرام کے انعقاد پر پرفیکٹ گرائمر سکول کے انتظامیہ اور کامیاب طلباء وطالبات کو کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :