ڈکٹیٹر کے پیادے وزیراعظم کو احتساب سے نہیں بچا سکتے‘ سیدصمصام علی بخاری

منگل 6 دسمبر 2016 18:53

ؒلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے دانیال عزیز ، طلال چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دونوں ایک وزارت کی خاطر عوام کے سامنے جھوٹ پے جھوٹ بول رہے ہیں، یہ دونوں جتنے مرضی وزیراعظم کے جوتے پالش کر لیںلیکن وزارت کی لکیر ان کے ہاتھ میں نہیںہے ،ڈکٹیٹر کے یہ پیادے وزیراعظم کو احتساب سے نہیں بچا سکتے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام جانتی ہے کہ چیئرمین عمران خان کا دامن صاف ہے اوران کا ماضی گواہ ہے کہ وہ کبھی کسی کرپشن میں ملوث نہیں رہے بلکہ عمران خان نے حکومت سے باہر رہتے ہوئے بھی ہیلتھ اور ایجوکیشن میں مثالی کام کئے ہیں جن سے لاکھوں کی تعداد میںغریب عوام مستفید ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے درباری اپنا انجام قریب دیکھ کر اول فول بول رہے ہیں ان کا بھی جلد احتساب ہوگا اور قوم کے ساتھ کی گئی زیادتیوں کا ان سے حساب لیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف پانامہ کیس میںسرخرو ہوگی اور پانامہ چورعوام کی عدالت میں رسواہونگے، عوام تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ عمران خان جیسا بہادر اور نڈر لیڈر ہی پاکستان کو موجود ہ بحرانوں سے نکال سکتا ہے اور ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے عملی اقدام اٹھا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :