بلاول نے پیپلزپارٹی کے آئندہ6مہینوں کے شیڈول کااعلان کردیا

تین ماہ گونوازگواورتین ماہ الیکشن مہم چلائیں گے،پنجاب میں آج تک آمریت چل رہی ہے،ہماراوزیراعظم قطری شہزادے کے خط کے پیچھے چھپ رہاہے،اگرعوام میراساتھ دیں تونوازشریف کو2018 میں خداحافظ کہیں گے۔بلاول بھٹوزرداری کایوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 دسمبر 2016 18:32

بلاول نے پیپلزپارٹی کے آئندہ6مہینوں کے شیڈول کااعلان کردیا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06دسمبر2016ء) : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پیپلزپارٹی کے آئندہ6 مہینوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ماہ گونوازگواورتین ماہ الیکشن مہم چلائیں گے،پنجاب میں آج تک آمریت چل رہی ہے،ہمیں آپ کی شکل دوبارہ نہیں دیکھنی،آپ 2018 میں جیل میں ہونگے،سعودیہ یاکہیں اور ہونگے؟دنیا کے بڑے کرپشن اسکینڈل نے وزیراعظم کودبوچ رکھا ہے،ہمارا وزیراعظم قطری شہزادے کے خط کے پیچھے چھپ رہاہے،اگرعوام میراساتھ دیں تونوازشریف کو2018 میں خداحافظ کہیں گے۔

انہوں نے آج بلاول ہاوس لاہورمیں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے بے نظیرکابیٹا آیا ہے سندھ یا پارٹی میں تبدیلی آئی ہے یا نہیں؟ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے،بلاول بھٹوباہرآرہا ہے۔

(جاری ہے)

ہم جمہوری طریقے کواپناکروزیراعظم کو نکالیں گے۔اگرمطالبات نہ مانے گئے تولانگ مارچ کا اعلان کریں گے۔پھر27 دسمبر کے بعد دم دمام مست قلندر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ27 دسمبرکے بعد لاہورمیں آکررہوں گا،پوری سیاست لاہورسے کروں گا۔اسٹیل سےمیٹرو بنانے کے شوقین خاندان نےاپنی حکومت میں نہ اسکولوں کوچھت دی نہ استادآپ نے لوڈشیڈنگ پرالیکشن لڑا،وہ توختم نہیں کی،بجلی کی قیمت دگنی کردی ہے۔انڈسٹریاں بند ہورہی ہے،مزدوربے روزگارہورہے ہیں۔کارکنوں نے شوبازشریف اورناکام شریفوں کودکھایا کہ پیپلزپارٹی زندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گونوازگوکا نعرہ کسی گلی یاسندھ کےشہر سے نہیں ،میاں صاحب آپکےگھر سےشروع ہوا ہے۔ہمیں ان شریفوں کو سمجھانا ہے کہ یہ آپ کی آخری باری ہے۔ہم پنجاب کی سیاست سے حصہ لینے نہیں آئے۔ہم پنجاب پرجمہوری قبضہ کرنے آئے ہیں۔یہ آواز سندھ کے کسی چھوٹے شہریا بلوچستان سے آوازنہیں اٹھ رہی۔بلاول نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم قطری شہزادے کے خط کے پیچھے چھپ رہا ہے۔دنیا کے سب سے بڑے کرپشن اسکینڈل نے وزیراعظم کودبوچ رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ کی خارجہ پالیسی نے ہمیں دنیا میں تنہاکردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :