ڈی سی او لاہور کی زیر صدارت عیدمیلادالنبیؐ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

منگل 6 دسمبر 2016 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدارت عیدمیلادالنبیؐ کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ٹائون ہال میں ہوا۔ اجلاس میں سنی علما ئے کرام اور میلاد کمیٹی کے اراکین کے علاوہ ٹائون ایڈمنسٹریٹرز،ٹی ایم اوز،محکمہ صحت اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہدایت دیتے ہوئے ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر) محمد عثمان نے متعلقہ ٹائونز انتظامیہ کو کہا کہ عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں کے راستوں پر بہترین انتظامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

پیچ ورک ،مین ہول کے ڈھکن ،صفائی ستھرائی کا کام بروقت مکمل کیا جائے۔جلوس کے راستے پرتجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔انہوں نے واسا ،ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی اور پانی کی فراہمی کے لیے انتظام کریں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ عید میلاد النبیؐ کے جلوس کے لیے میڈیکل کیمپ لگایا جائے اور جلوس کے ساتھ ایمبولینسز بھی رکھی جائیں۔انہوں نے محکمہ سول ڈیفنس کو ہدایت کی کہ جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیںجبکہ پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلوس کی سیکورٹی کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :