کرپشن زدہ حکمرانوں سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے ،ہدایت الرحمان بلوچ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی بلوچستان

منگل 6 دسمبر 2016 18:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ کرپشن زدہ حکمرانوں سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے حکمرانوں نے قوم کے نام پر مالیاتی سودی اداروں سے بھاری رقو م لیکرخود اپنی تجوریاں بھر دی ان قرضوں کو سود سمیت اداکرنا عوام کے ذمہ ہے لوٹ مار کرنے والوں سے نجات اور اسلامی حکومت کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

دہشت گردی کے نام پر مدارس مساجد علمائے کرام اور دینی طبقات کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوگی جماعت اسلامی قوم کو دیا نت دار دین دار قیادت وحکومت فراہم کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ پشین کے دوران خانوزئی میں جماعت اسلامی کے شوریٰ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کے رہنما قاری عطاء اللہ مسلم،امیر ضلع پشین محمد اسحاق کاکڑ ودیگر بھی تھے انہوں نے کہا کہ آج دنیابھر میں کہیں بھی مسلمانوں کو ماڈل اسلامی حکومت نصیب نہیں ہوا کچھ ممالک میں کچھ اسلامی قوانین نافذ ہیں جن کے برکات بھی ان کی اجتماعی معاشرے سیاسی زندگی میں نظرآرہے ہیں پاکستان کے عوام اسلام سے محبت کرنے والے ہیں اور ہم اس ملک کو حقیقی اسلامی بناکر عوام کو دیانت دار حکومت فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ عوام کے تمام مسائل حل ہودشمن کی سازشیں ناکام اور عوام کو تعلیم صحت وروزگار کی سہولتیں میسر ہوجائیں عوام جماعت اسلامی کی اس جدوجہد میں ساتھ دیں ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں بدامنی ،کرپشن اور مسائل کی ذمہ دارحکمران طبقہ کے جو کئی دہائیوں سے مختلف ناموں سے حکومتوں میں شامل رہا ہے اپوزیشن میں آکر عوام کو دوبارہ بے وقوف بنانے کی ساز ش کر رہے ہیں عوام صالح دین دار دیانت دارلوگوں کا ساتھ دیں تاکہ مسائل حل کرپشن ختم اور اسلامی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہوجائیں ۔