ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس

منگل 6 دسمبر 2016 18:41

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کاشف علی ٹیپو کی صدارت میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس اور رینجرس کے افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد حسن خاصخیلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو امیر علی میرانی، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مسعود احمد بھٹو سمیت مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ربیع الاول مسلمانوں کے لیے برکت کا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے انسانیت کے لیے اپنے محبوب حضرت محمدؐ سے ہمیں نوازا اور دنیا کے کروڑوں لوگوں پر رحمتیں برسائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اس مہینے کو منانے کے لیے لارکانہ کے تمام ادارے اپنے فرائض سرانجام دیں گے، پولیس اور رینجرس سمیت سکیورٹی اداروں نے اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کیا اور محرم الحرام ہو چاہے چہلم ربیع الاول کے جلوسوں کو بھی سکیورٹی دی جائے گی۔ اس موقع پر تمام مذہبی رہنماؤں نے ضلعی انتظامیہ کو تعاون کی مکمل یقین دہانی بھی کروائی۔