وفاقی دارالحکومت کے مختلف علا قوں میں سرچ آپریشن

جنرل ہولڈ اپ کے دوران240مو ٹر سائیکل بد وں کا غذات تھا نوں میں بند شراب ، چرس اور غیر قا نو نی اسلحہ رکھنے میں ملو ث6ملزمان سی4عدد پسٹل ، ایک عدد 12بو ر گن معہ ایمو نیشن بر آمد

منگل 6 دسمبر 2016 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علا قوں میں سرچ آپریشن ،57 مشتبہ افرادزیرحراست،جنرل ہولڈ اپ کے دوران240مو ٹر سائیکل بد وں کا غذات تھا نوں میں بند ۔شراب ، چرس اور غیر قا نو نی اسلحہ رکھنے میں ملو ث6ملزمان سی04عدد پسٹل ، ایک عدد 12بو ر گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے ۔

مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ بادساجد کیانی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچنگ و کومنگ اور جنرل ہولڈ اپ کیا گیا جس میں اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 57 مشتبہ افراد کو تھانوں میں شفٹ کیا گیا اور ان سے تحقیقات جاری ہے مزید برآں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران 240 موٹر سائیکل اور7 گاڑیوں کو کاغذات نہ ہونے پر تھانوں میں بند کر دیا گیا جن متعلق تحقیقات کی جا ر ہی ہیں ، بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی7 پیشہ ور بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں تھا نہ بھارہ کہو پولیس نے چوری کی واردات میں ملزم منصور اختر کو گرفتار کر لیا۔تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے دوران گشت ملزم محمد ربا ن کو گرفتار کرکے اس سے ایک عدد 12بور گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت تین ملزمان فیض اللہ ، حفیظ الر حمن اور محمد بلال کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 03عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا تھا نہ نیلو ر پولیس نے دوران گشت ملزم عمیر عزیز کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 9mmمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد نے تمام زونل پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ اور چیکنگ کو موثر بنائیں اور چیکنگ اور کومنگ کے دوران مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد انفرادی قوت کے ساتھ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور موجودہ حالات کے پیش نظر شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں خود گشت کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں اور ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو موجود ہ حالات کے پیش نظر بریف کریں ۔

متعلقہ عنوان :