بلاول بھٹو زرداری معذور کارکن کی بات سننے کے لئے زمین پر بیٹھ گئے

معذور کارکن بلاول بھٹو کو گلے لگا کر منہ چومتی رہی ، چیئرمین پی پی نے جہالوں کے ہمراہ خوب سیلفیاں بنوائیں

منگل 6 دسمبر 2016 18:40

بلاول بھٹو زرداری معذور کارکن کی بات سننے کے لئے زمین پر بیٹھ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری معذور کارکن کی بات سننے کے لئے زمین پر بیٹھ گئے ، شمیم نیازی بلاول بھٹو کو گلے لگا کر منہ چومتی رہی ، چیئرمین پی پی نے جہالوں کے ہمراہ خوب سیلفیاں بنوائیں ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں بلاول ہائوس میں جاری تقریبات کے آخری روز جنوبی پنجاب کا ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جب چیئرمین پیپلز پارٹی کارکنوں سے خطاب کرنے کے لئے پنڈال میں پہنچے تو انہی ایک دیرینہ کارکن شمیم نیازی نے روک لیا جو معذور تھی اور وہیل چیئر پر بیٹھی تھی ۔ جس پر بلاول بھٹو کارکن کی بات سننے کے لئے زمین پر اس کے ساتھ بیٹھ گئے ۔پرانی جیالے شمیم نیازی نے بلاول بھٹو کو گلے لگا لیا اور انکامنہ چومتی رہیں۔ اس موقع پر چیئرمن پی پی نے جیالوں کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیںجس پر کارکن کافی خوش اور پرجوش نظر آئے ۔