وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی فرانس کے ادارہ برائے ترقی اے ایف ڈی کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت

منگل 6 دسمبر 2016 18:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے فرانس کے ادارہ برائے ترقی اے ایف ڈی کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے منگل کو پیرس میں تقریب کی میزبانی کی۔

(جاری ہے)

اے ایف ڈی کی سالگرہ کی تقریب میں فرانس کے وزیر خارجہ جین مارک ایرالٹ، گنی کے صدر، ہیٹی کے وزیراعظم، سری لنکا کے وزیر خزانہ، اے ایف ڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ، سفارتکاروں اور سول سوسائٹی و میڈیا کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

فرینچ ایجنسی فار ڈویلپمنٹ مئی 2007ء سے پاکستان میں کام کر رہی ہے، اس کے زیادہ تر پروگرام توانائی اور پن بجلی کے منصوبوں میں فنانسنگ پر مرکوز ہیں جو پاکستان کی توانائی کی کمی پر قابو پانے کی کوششوں میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ اے ایف ڈی ترقی پذیر ممالک کیلئے فرانس کی سرکاری ترقیاتی معاونت کیلئے ایک مالیاتی اور عملدرآمدی ادارہ ہے۔ اس کا مقصد مختلف جغرافیائی خطوں میں لوگوں کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کیلئے سماجی و اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے۔

متعلقہ عنوان :