مانگل آبادی میں تارکول پلانٹ کی آلودگی سے مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں

منگل 6 دسمبر 2016 18:25

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ایبٹ آباد کے علاقہ مانگل میں آبادی میں تارکول پلانٹ کی آلودگی سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہے۔ اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے تارکول پلانٹ آبادی سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مانگل کے رہائشیوں نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ تار کول پلانٹ سے نکلنے والے مضر صحت مادے پلانٹ کے چاروں طرف دو کلو میٹر تک لوگ سانس اور جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں، تارکول پلانٹ کے عین نیچے نالے سے پبلک ہیلتھ کی سکیمیں ہزاروں کی آبادی کو پانی مہیا کر رہی ہیں۔

پبلک ہیلتھ کے ذریعہ چلنے والی ان سکیموں کا پانی بھی آلودہ ہو چکا ہے۔ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تارکول پلانٹ آبادی سے باہر منتقل کر کے عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔