چنیوٹ، رضا کاروں کے عالمی دن کے موقع پر واک کا اہتمام

منگل 6 دسمبر 2016 18:25

چنیوٹ۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)رضا کاروں کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو1122اور شوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایک واک کا اہتمام کیا گیا ،واک ریسکیو1122آفس چنیوٹ سے نکالی گئی جو کہ مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی اسلامیہ کالج چنیوٹ میں جا کر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی کی قیادت ڈی سی او ، انچارج ریسکیو1122میڈیم طاہرہ خان، ڈسٹرکٹ شوشل ویلفیئر آفیسر فرخ رضوان ، انجمن شہریان رجسٹرڈ چنیوٹ کے صدررضوان الحق چوہان نے کی، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں کام کرنے والے رضا کاروں کو سلام پیش کرتے ہیں جو کہ ہر وقت ملک و قوم کی خدمت کیلئے کوشاں رہتے ہیں ۔