ظالم باپ نے بیوی سے ناراضگی کی بنا ء پر اپنے پانچ بچوں کو گلہ دبا کر قتل کر دیا اور گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی

منگل 6 دسمبر 2016 18:25

چنیوٹ۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ظالم باپ نے بیوی سے ناراضگی کی بنا ء پر اپنے پانچ بچوں کو گلہ دبا کر قتل کر دیا اور بعد میں گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چنیوٹ سے 50 کلو میٹر دور تھانہ محمد والا کے نواحی علاقہ موضع دلیل والا میں حساس ادارے کے ملازم محمد حسین اوراس کی بیوی نازیہ بی بی کے درمیان کچھ عرصہ سے جھگڑا چلا آ رہا تھا جس کی بنا ء پر محمد حسین کی بیوی ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی ،شوہر کے بار بار رابطہ کرنے پر بیوی واپس آنے کو تیار نہ تھی کہ گزشتہ روز محمد حسین نے غصہ میں آکر اپنی آٹھ سالہ بیٹی اقراء، چھ سالہ وقاص، پانچ سالہ شہزاد، تین سالہ عثمان اور ایک سالہ رضوان کو گلہ دبا کر مار ڈالا اور بعد میں اپنے گلے میں پھندہ ڈال خودکشی کر لی، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او چنیوٹ مستنصر فیروز پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں، تھانہ محمد والا پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :