غیر ملکی باشندوں کی وین اور بس کی ٹکر کے حوالے سے وضاحت کر دی گئی ، ترجمان پولیس

منگل 6 دسمبر 2016 18:24

اوکاڑہ۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) جی ٹی روڈ پر غیر ملکی باشندوں کی وین اور بس کی ٹکر کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے اوکاڑہ پولیس ترجمان نے بتایا کہ غیر ملکی باشندوں کا قافلہ تین گاڑیوں پر مشتمل تھا جو قادر آباد سے لاہور جارہا تھا جب اوکاڑہ بائی پاس کے قریب پہنچے توغیر ملکی وین کے ڈرائیورنے بس کو کراس کرنے کی کوشش کی تو ڈرائیوراپنی رفتار کو کنٹرول نہ کرسکا جس کے نتیجہ میں غیر ملکی باشندوں کی وین مسافر بس کے پیچھے معمولی ٹکرا گئی جس سے ایک غیر ملکی باشندہ پنگ لی ای کے پائوں پر معمولی چوٹی آئی،وقوع کی اطلاع پاتے ہی ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا اور ڈی ایس پی صدر سرکل ضیاالحق بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور معمولی زخمی باشندہ کوفوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا یا گیا ۔

(جاری ہے)

جہاں پر غیر ملکی باشندے کو ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا جس کے بعد قافلے کو سخت سکیورٹی میں لاہور کی طرف روانہ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :