حکومت عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل برئوے کار لا رہی ہے ،ڈاکٹر ذوالفقار

منگل 6 دسمبر 2016 18:24

سرگودھا۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل برئوے کار لا رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے چک نمبر94شمالی اور پکا ڈیرہ چک نمبر 94شمالی میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے دونوں گائوں کیلئے سولنگ ،نالی و دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے بھی 25, 25لاکھ روپے فنڈزدینے کااعلان کیا،انہوں نے کہا کہ ہم حلقہ این اے 67کی عوام سے الیکشن 2013ء میں کیے ہوئے تمام وعدوں کو پایا تکمیل تک پہنچائیں گے اور اس کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں ،انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کیلئے دونوں گائوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی جلد نصب کیا جائے گا جس سے پینے کا صاف ستھرا پانی ہر گھر تک پہنچایا جائے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں ، سوئی گیس کی فراہمی کسی پر احسان نہیں ہے ،یہ حلقہ کی عوام کا حق ہے جو ان کو دیا جا رہا ہے اور 4مہینوں کے اندر ہر گھر میں سوئی گیس کی ترسیل شروع ہو جائے گی ، تقریب میںسوئی گیس ایگزیکٹیو آفیسرنعمان،ملک بلال خان،رانا ممتاز حسین نمبر داراور جنرل کونسلرمحمد عرفان شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :