چین نے عالمی ورثہ کے دومقامات کے تحفظ پر دو دہائیوں میں 510.39ملین ڈالر خرچ کئے

منگل 6 دسمبر 2016 18:23

چینگ ڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) چین نے جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان میں گزشتہ دو دہائیوں میں عالمی ورثہ کے دو مقامات کے تحفظ پر مجموعی طور پر 3.5بلین یوآن(510.39ملین امریکی ڈالر) خرچ کئے ہیں ۔ یونیسکو کی عالمی ورثے کی کمیٹی مائونٹ ایمی سینک ایریا اور لیشان دیانگ بدھا سینک ایریا کو 1996میں عالمی قدرتی اور ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کرنے پر رضامند ہو گئی ۔

(جاری ہے)

بیسویں صدی کی تحریر کو منانے کی تقریب منگل کو لیشان کے شہر میں منعقد ہوئی۔ گزشتہ دو دہائیوں میں سیاحت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ 40ملین سیاح سالانہ 50بلین یوآن خرچ کر رہے ہیں ۔ لیشان شہر کی پارٹی کے سربراہ پینلن نے یہ بات بتائی ہے ۔ تقریب کے بعد مائونٹ ایمائی سینک ایریا میں ورثے کے تحٖفظ کے بارے میں ایک فورم منعقد ہوا جس میں اندرون ملک اور بیرون ملک سے 100سے زیادہ ماہرین نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :