قائمہ کمیٹی کی وزارت قومی صحت کو انسانی اعضاء کی پیوند کا ری کے معاملے پر جامع بل تیا رکرنے کی ہدایت

ایچ آئی وی ،ایڈز کی روک تھام کیلئے میڈیا میں عوام کیلئے آگاہی مہم چلائی جا ئے ، سول سو سائٹی کو متحرک کیا جائے، پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے میں داخلہ کے حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کو نسل کے قواعد و ضوابط اور طلباء کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے داخلہ پالیسی تشکیل دی جائے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسزاینڈ ریگولیشن کی سفارش

منگل 6 دسمبر 2016 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) قو می اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسزاینڈ ریگولیشن نے وزارت قومی صحت کو ہد ایت کی ہے کہ انسانی اعضاء کی پیوند کا ری ایک حساس اور سنجیدہ معاملہ ہے اس لئے ایک جامع بل تیا کیا جائے،کمیٹی نے ہدا یت کہ ایچ آئی وی /ایڈز کی لعنت کی روک تھام کے لئے میڈیا میں عوام کے لئے آگاہی مہم چلائی جا ئے اور اس مقصد کے لئے سول سو سائٹی کو بھی متحرک کیا جائے،کمیٹی نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے میں داخلہ کے حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کو نسل کے قواعد و ضوابط اور طلباء کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایڈمیشن پالیسی تشکیل دی جائے۔

منگل کو قو می اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کا اجلاس خالد حسین مگسی کی صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایچ آئی وی /ایڈز(سیفٹی اینڈ کنٹرول ) بل 2013 کا تفصیل سے جا ئزہ لیا۔کمیٹی نے ہدا یت کہ ایچ آئی وی /ایڈز کی لعنت کی روک تھام کے لئے میڈیا میں عوام کے لئے آگاہی مہم چلائی جا ئے اور اس مقصد کے لئے سول سو سائٹی کو بھی متحرک کیا جائے۔

کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ صو بو ں سے متعلق معاملات کے حوالے سے قانون سازی کے دوران صوبوں کو اعتمادمیں لیا جا ئے گا۔ اجلاس میں ہیومن آرگنز اینڈٹشوز کی ٹرانسپلانٹیشن کے حوالے سے ترمیمی بل 2016پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے میں داخلہ کے حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کو نسل کی پالیسی پر بھی غور کیا گیا۔( و خ )