پاکستانی اداکار و میزبان ساحر لودھی کی نئی فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا
سمیرا فقیرحسین منگل 6 دسمبر 2016 17:45
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 دسمبر 2016ء) : پاکستان کے میزبان و اداکار ساحر لودھی کی فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساحر لودھی نے ”راستہ“ نامی اس فلم میں اپنا ایکٹنگ ڈیبیو کیا۔ فلم ”راستہ“ رواں ماہ ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں ساحر لودھی کے ساتھ ابیر رضوی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
(جاری ہے)
ساحر لودھی کی فلم کا ٹریلر منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ساحر لودھی کو بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی نقل کرنے اور ان کے جیسا نظر آنے کی کوشش کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس فلم میں ساحر لودھی کی ڈائلاگ ڈیلیوری اور ان کی اداکاری سے صاف ظاہر ہے کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی نقل کرنے کی کوشش کی ہے۔ دوسری جانب ساحر لودھی کے مداح ان کی اس فلم کو دیکھنے کے لیے کافی بے تاب نظر آ رہے ہیں اور انہوں نے ساحر لودھی اور فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔ ساحر لودھی کی فلم کا ٹریلر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.