دہشتگردی کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی ہے۔آرمی چیف

آرمی چیف کاسدرن کمانڈہیڈکوارٹرزکوئٹہ کادورہ،آرمی چیف کوسکیورٹی کی صورتحال پربریفنگ،دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیازآپریشن کیاجائے،سی پیک کوفول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔جنرل قمرجاویدباجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 دسمبر 2016 17:36

دہشتگردی کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی ہے۔آرمی چیف

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06دسمبر2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سدرن کمانڈہیڈکوارٹرزکوئٹہ کادورہ کیا،آرمی چیف کوبلوچستان میں جاری آپریشن اورسکیورٹی کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سدرن کمانڈہیڈکوارٹرکوئٹہ کے دورہ کے موقع پر یادگارشہداء پرحاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔

جنرل قمرجاویدباجوہ نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے عوام اور جوانوں کی قربانیوں کی تعریف بھی کی۔

(جاری ہے)

جبکہ آرمی چیف نے قانون نافذکرنیوالے اداروں کی کارکردگی کوبھی سراہا۔اس موقعہ پرآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ آپریشن میں انٹیلی جنس اور سکیورٹی اداروں سے تعاون کیاجائے۔جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی ہے۔دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیازآپریشن کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے جلدمکمل کیے جائیں۔راہداری منصوبے کوفول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ کے سدرن کمانڈہیڈکوارٹرزکوئٹہ کے دورہ کے موقعہ پرلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :