مریم نواز کو بچانے کیلئے نواز شریف کے درباری دن رات میڈیا شو لگا رہے ہیں‘نبیلہ حاکم

پینتیس پنکچر والوں کی ٹویب پھٹنے والی ہے،(ن) لیگ ہر سماعت پر نیا جھوٹ بول دیتی ہے رکن پنجاب اسمبلی

منگل 6 دسمبر 2016 17:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے کہاہے کہ پینتیس پنکچر والوں کی ٹویب پھٹنے والی ہے،(ن) لیگ ہر سماعت پر نیا جھوٹ بول دیتی ہے ،مریم نواز کو بچانے کیلئے نواز شریف کے درباری دن رات میڈیا شو لگا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ مریم نواز کی بی ایم ڈبلیو اب سونے کے انڈے دینے لگی ۔35لاکھ سے اس قیمت ایک کروڑ 96تک پہنچ گئی ہے۔قطری خاندان نواز کو مزید نہیں بچا سکتا۔

(جاری ہے)

کیس کے آگے بڑھنے سے ن لیگیوں کے چہرے اترے گئے ہیں۔نبیلہ حاکم علی نے مزید کہاقوم نے کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کر لیا ہے تحریک انصاف کسی کے ایجنڈے پر کام نہیں کررہی بلکہ 22کروڑ پاکستانیوں کے حق کی جنگ لڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا شریف برادران ہر دو ماہ بعد عوام کے پیسوں سے عیاشی کرنے لندن چلے جاتے ہیں اور بعد میں کہا جاتا ہے کہ طبی معاعنہ کرانے گئے ہیں۔پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں کی صورتحال سب کے سامنے ہے ۔مہنگی ادویات غائب ہیں ہسپتال کا عملہ مریضوں کا خون نچوڑ نے میں لگا ہوا ہے ۔ملک جلد اندھیرے ختم ہونے والے ہیں ۔آئندہ الیکشن میں نواز لیگ کو دھندلی نہیں کرنے دینگے۔