چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے مر حوم ججز اور قانون دانوں کی خدمات کو سراہنے کیلئے (آج )فل کورٹ ریفرنس طلب کرلیا

منگل 6 دسمبر 2016 17:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے مرحوم ججز اور قانون دانوں کی خدمات کو سراہنے اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالنے کیلئے تعزیتی ریفرنس نومبر 2009 کے بعد پہلی بار طلب کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر سید منصور علی شاہ نے سات دسمبر کو فل کورٹ ریفرنس طلب کرلیا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ فل کورٹ ریفرنس کی سربراہی کرینگے، عدالت عالیہ کے پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے تمام جج صاحبان فل کورٹ ریفرنس میں شرکت کریںگے، فل کورٹ ریفرنس ایک بجے شروع ہوگا، فل کورٹ ریفرنس میں جن مرحوم جج صاحبان کی خدمات پر روشنی ڈالی جائیگی ان میںسابق چیف جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال، سابق چیف جسٹس عبدالشاکر الاسلام،سابق چیف جسٹس راشد عزیز خان،سابق چیف جسٹس افتخار حسین چودھری، جبکہ سابق جج صاحبان میں مسٹر جسٹس چودھری اعجاز احمد ،مسٹر جسٹس کے ایم اے صمدانی، مسٹر جسٹس میاں نثار احمد، مسٹر جسٹس عبدالغفور خان لودھی، مسٹر جسٹس محمد حسن سندھڑ، مسٹر جسٹس گل زریں کیانی،مسٹر جسٹس آصف جان، مسٹر جسٹس میاں غلام احمد، مسٹر جسٹس عبدالمجید ٹوانہ، مسٹر جسٹس امیر عالم خان، مسٹر جسٹس شیخ عبدالمنان مرحوم ،مسٹر جسٹس محمد غنی، مسٹر جسٹس شیخ امجد علی،مسٹر جسٹس ارشد محمود تبسم اور مسٹر جسٹس شیخ عبدا رزاق، کے نام ہیںجبکہ مرحوم قانون دانوں میں محمد الیاس خان ایڈووکیٹ، خواجہ سلطان احمد ایڈووکیٹ، حکم قریشی ایڈووکیٹ اور خواجہ سعید الظفرایڈووکیٹ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :