ٹرکش ایئر لائنزدوران پرواز پاکستان میں سیاحتی مقامات پر دستاویزی فلم دکھائے اور میگزین میں شائع کرے گی

منگل 6 دسمبر 2016 17:27

ٹرکش ایئر لائنزدوران پرواز پاکستان میں سیاحتی مقامات پر دستاویزی فلم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ٹرکش ایئر لائنز اپنی ان فلائٹ میگزینز میں پاکستان میں سیاحتی دلچسپی کے مقامات شائع اور سیاحتی دستاویزی فلم دکھایا کرے گی۔ یہ بات ٹرکش ایئر لائن کے جنرل منیجر یونس مرٹ نے منگل کو پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر عبد الغفور کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرکش ایئر لائنز دنیا کے 116 ملکوں میں 295 مختلف شہروں کیلئے پروازیں چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا ڈراپ باکس کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی نے ٹوررازم سیکٹر میں ٹرکش ایئر لائن کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے گزشتہ سال دو سال کے دوران ملک میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔ عبدالغفور نے ٹرکش ایئر لائن کے جنرل منیجر کو گلگت بلتستان اور پاکستان کے دیگر شمالی حصوں کے دورے کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ عنوان :