آیوڈین ملے نمک کاروزانہ استعمال ذہنی وجسمانی نشوونما کیلئے بے حدضروری ہے،مقررین

منگل 6 دسمبر 2016 17:13

راجن پور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ پنجاب، ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر/چیئرمین ڈسٹرکٹ فوڈاتھار ٹی ظہورحسین گجر،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر /سیکرٹری ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی محمدطارق خان نیازی کی خصوصی ہدایات پر ایگزیکٹوڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ ڈاکٹرفیاض کریم لغاری ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ راجن پور کی زیرنگرانی میٹنگ ہال دفترڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ راجن پور ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی کے تحت ایک روزہ تربیتی ورکشاپ ریفریشر ٹریننگ فوڈسنیٹری انسپکٹرزاورفوڈانسپکٹرزمنعقدہوئی ۔

جس میں محمدعثمان واہلہ زونل منیجر مظفرگڑھ زون ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ ہیڈکوارٹرڈاکٹرریاض احمدمستوئی، تحصیل فوڈانسپکٹرجام پور،روجھان اور ڈسٹرکٹ فوڈانسپکٹر ہیلتھ محمداکرم وسیم کے علاوہ ضلع بھرکے تمام بنیادی مراکز صحت کے سنیٹری انسپکٹروں نے بھرپورشرکت کی ۔

(جاری ہے)

محمدعثمان واہلہ فیلڈآفیسر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ ہیڈکوارٹرراجن پورڈاکٹرریاض احمدمستوئی، ڈسٹرکٹ فوڈانسپکٹرہیلتھ محمداکرم وسیم نے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ /ٹریننگ میں سنیٹری انسپکٹروں اورفوڈانسپکٹروں کو فوڈاتھارٹی کے تحت آیوڈین کی غذائی ضروریات اوراہمیت کے بارے میں تفصیل سے بتایا کہ ’’صحت منداورذہین قوم کی تشکیل کیلئے آیوڈین ملے نمک کاروزانہ استعمال مکمل ذہنی وجسمانی نشوونما کیلئے بے حدضروری ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزیدبتایاکہ آیوڈین قدرتی ذرائع ،کمی کی وجوہات، انسانی جسم کو آیوڈین کی ضروریات وکمی سے مسائل ، انسانی جسم کو درکارآیوڈین کی مقدار ، کمی دورکرنے کاحل ، مائوں اور6سے بارہ سال کے بچوں میں کمی ، گھروں میں آیوڈین ملے نمک کااستعمال ، آیوڈین ملے نمک کی تیاری، جانچنے کاطریقہ، قواعدوضوابط،معیار، پیکنگ کی بنیادی معلومات، خلاف ورزی پرقانونی کاروائی، ڈسٹرکٹ سنیٹری انسپکٹرز اورفوڈانسپکٹرزکاکردار، معائنہ کرنے کاطریقہ کار، وغیرہ کے بارے میں تفصیل سے شرکاء کوبتایااورسکھایاگیا۔

انہوں نے مزیدبتایاکہ آیوڈین میں کمی کے باعث چھوٹے بچوں میںگنگابہرہ،بھینگاپن اورذہنی کمزوری جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ آیوڈین ملانمک استعمال کرنے سے آئندہ نسلوں کو بیماری سے بچایاجاسکتاہے۔ بچے صحت اورچاک وچوبندرہتے ہیں۔ اسلئے آیوڈین ملانمک ہی صحت کیلئے ضروری ہے۔