فیکٹری مالکان ٹرانسپورٹیشن کیلئے بھی سیکورٹی گارڈز رکھیں ، اعجاز احمدرندھاوا

منگل 6 دسمبر 2016 17:13

راجن پور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)ڈی ایس پی سرکل جام پور اعجاز احمدرندھاوانے کہا ہے فیکٹری مالکان خصوصاً سیزن میں نہ صرف فیکٹری میں بلکہ ٹرانسپورٹیشن کیلئے بھی سیکورٹی گارڈز رکھیں ۔ پارٹیز کے ساتھ لین دین میںنقد رقم کی بجائے بینک کا چیک دیں اور بنیکوں سے آف ٹائم پیسے نہ نکلوائیں۔ ایسی تدابیر پر عمل سے کسی بھی قسم کی واردات سے بچا جاسکتا ہے۔

اپنے آفس میں کاٹن فیکٹری اونرز میں شامل حاجی عبدالحمید قریشی ، رحمت اللہ بھٹی، زاہد اسلام پتافی، اللہ وسایالشاری، میاں افضل ڈاہا، ملک آفتاب اعوان ، اختر حمید لنڈ، سید فیصل بشیر،رائو محمد اقبال، شاہنواز خان، رانا محمدمختیار و دیگر سے میٹنگ کے دوران انہوں نے مزید کہاکہ فیکٹری اونرز بھاری رقم کے لین دین اور کسی بھی پریشانی کی صورت میں پولیس کو مطلع کریں ہم بغیر کسی تاخیر کے سیکورٹی فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ فیکٹری پوائنٹ میں زیادہ رقم نہ رکھیں اورقابل اعتماد رجسٹرڈ سیکورٹی کمپنیوں کے گارڈز کو سیکورٹی کے لئے رکھیںجبکہ پولیس گشت کو فیکٹری ایریاز کے ساتھ مؤثر کردیاگیا ہے اور پولیس ہر سطح پر فیکٹری مالکان کو سیکورٹی کی فراہمی اور تعاون کو یقینی بنائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیکٹری مالکان نے پولیس کے مثالی تعاون کو بے حد سراہایا اور اپنی طرف سے بھی ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر سوشل ایکٹیوسٹ ملک آصف حبیب جکھڑ اور ریڈر ڈی ایس پی ریاض احمد بھی موجود تھے۔