تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، دکانداروں کوبھاری جرمانے، سامان ضبط

منگل 6 دسمبر 2016 17:13

راجن پور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)ٹریفک پولیس اور ٹی ایم اے کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، بھاری جرمانے اور سامان قبضہ میں لے لیا ۔ ناجائز تجاوزات سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی ماند پڑ رہی ہے بلکہ قائم تجاوزات ٹریفک حادثات میں اضافہ کا سبب بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی ٹریفک شیخ احسان الحق کی قیادت میں ٹریفک پولیس اور ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے تجاوزات کے خلاف فاضل پور ، راجن پور لاری اڈہ ، چوک الہٰ آباد ، کچہری چوک و دیگر جگہوں پر گرینڈ آپریشن کر کے ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ آپریشن کے دوران متعدد علاقوں سے سامان بھی قبضہ میں لے لیا گیا ۔

کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک شیخ احسان الحق کا کہنا تھا کہ تجاوزات سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی ماند پڑ رہی ہے بلکہ تجاوزات ٹریفک حادثات میں اضافہ کا سبب بھی ہیں ۔ انھوں نے لاری اڈہ پر قائم ٹرک اور ٹیکسی سٹینڈ پر قابضین کو وارننگ دی ۔ اس موقع پر ظہیر احمد سولنگی ، کامران ، یوسف شاہ ، انسپکٹر تجاوزات امان اللہ اعوان اور مختیار ڈابا سمیت ٹی ایم اے کے درجنوں اہلکاروں آپریشن میں حصہ لیا ۔