موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں 4افراد زخمی

منگل 6 دسمبر 2016 17:13

راجن پور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں 4افراد زخمی ہوگئے ،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقہ نور پور مچھی والہ روڈ پر 2موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں 4نوجوان صفدر،ماجد،عارف،اور عدنان زخمی ہوئے جنہیں طبعی امداد کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو نوجوانوں کی حالت غیر ہونے پر تشویش ناک حالت میں رحیم یار خان ریفر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :