جہلم میں نمونیے سے بچائو کے لئے مہم کا آغاز

منگل 6 دسمبر 2016 17:05

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ڈی سی اوجہلم اقبال حسین خان جہلم کی ہدایت پر5دسمبر تا10دسمبر تک نمونیے سے بچائو مہم کا آغاز کردیاگیا۔اس سلسلے میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق محکمہ صحت کی 870ہیلتھ ورکرز جبکہ 40 سپر وائزر کام کریں گے فیلڈ پروگر ام آفیسر محمد اسلم ڈار ،ڈاکٹر شاہد اسلم ،ڈاکٹر نصیر احمد ،ڈاکٹر امتیاز ڈار جبکہ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر کیپٹن آصف علی اس پروگرام کے چیئرمین اور فوکل پرسن ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں فیلڈ پروگرام آفیسر محمد اسلم ڈار نے میڈیا کوبتایاکہ مہم میں اس بات کوبھی اجاگر کیا جارہاہے 6ماہ تک بچے کو ماں کا دودھ اوربچوںکو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائے جائیں ،مہم کے دوران ماں اور بچے کی غذائی کمی کو پوراکرنے کے لئے ادویات بھی دی جارہی ہیں ۔بعدازاں اس حوالے سے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف علی کی زیر قیادت واک کا اہتما م کیا گیا واک کے شرکا ء نے ہاتھوں میں بینزر اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم بھی موجو دتھے۔ یا درہے کہ محکمہ صحت سال میں دومرتبہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے پروگرام منعقد کرتا ہے، گرمیوں میں ڈائیریا اور سردیوں میں نمونیے کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں ۔