پاکستان اورچین کوباہمی مدداوراسٹریٹجک تعاون بڑھاناچاہیے۔چینی صدر

چین غیرروایتی خطرات سے نمٹنے کیلیےپاکستان کے ساتھ کام کریگا،سی پیک منصوب کو گوادرپورٹ،توانائی،انفرااسٹرکچراورڈیویلپمنٹ پرتعاون کیلیے استعمال کرناچاہیے،چین پاکستان میں تربیت کے2ہزارمواقع فراہم کرنےسمیت ایک ہزاراساتذہ کوچینی زبان کی تربیت دیگا۔چینی صدرشی جن پنگ کاسرکاری پیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 دسمبر 2016 16:52

پاکستان اورچین کوباہمی مدداوراسٹریٹجک تعاون بڑھاناچاہیے۔چینی صدر

بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06دسمبر2016ء) :چینی صدر شی جن پنگ نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کوباہمی مدداوراسٹریٹجک تعاون بڑھاناچاہیے،سی پیک کوگواد رپورٹ، توانائی، انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ پر تعاون کیلیے استعمال کرنا چاہیے،پاکستان چین کواعلی سطح کے دوروں اورملاقاتوں کا تسلسل جاری رکھنا چاہیے۔چینی صدر نے صدرمملکت ممنون حسین اوروزیراعظم نوازشریف کے نام اپنے سرکاری پیغام میں کہا کہ ہم نے پاک چین تعلقات کواسٹریٹجک پارٹنرشپ تک لےجانےپراتفاق کیا۔

(جاری ہے)

سی پیک کوگواد رپورٹ، توانائی، انفرااسٹرکچرڈیولپمنٹ پر تعاون کیلیے استعمال کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کا ثمر پاکستان اور خطے کے دیگر ملکوں کو بھی ملےگا۔پاکستان اور چین میں دیرپا تعلقات کےلیے قریبی تبادلے بڑھانے چاہییں۔چینی صدرنے کہاکہ ہمیں تقاریب کا انعقاد اور پاکستان چین کے نوجوانوں میں رابطے بڑھانے چاہییں۔آیندہ 5برسوں میں چین پاکستان میں تربیت کے 2ہزارمواقع فراہم کرے گا۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کے ایک ہزار اساتذہ کو چینی زبان کی تربیت دے گا۔چین غیرروایتی خطرات سے نمٹنے کیلیےپاکستان کے ساتھ کام کریگا۔ شی جن پنگ نے کہا کہ چین باہمی تعاون کی سیکیورٹی ضمانت کیلیے پاکستان کے ساتھ کام کریگا۔

متعلقہ عنوان :