بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹاؤن شپ کی عوام کے سہولیات کیلئے ٹھوس اقتدامات کررہے ہیں ،ملک برکت اللہ خان دُرانی

عوام کو گیس، بجلی ، صفائی ، سکولز ، سیوریج نظام کے حل کیلئے کوشش کر رہے ہیں ،صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے ، پراجیکٹ ڈائریکٹر بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹاؤن شپ

منگل 6 دسمبر 2016 16:58

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹاؤن شپ کے عوام کے سہولیات کیلئے ٹھوس اقتدامات کررہے ہیں عوام کو گیس، بجلی ، صفائی ، سکولز ، سیوریج نظام کے حل کیلئے بھی کوشش کر رہے ہیں ماضی میں بی ڈی اے میں کچھ افسران نے اپنے اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے بی ڈی اے کیلئے مشکلات پیدا کی ہے لیکن صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے ہم نے گیس کیلئے 87لاکھ روپے کی ادائیگی کی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد ٹاؤن شپ میں گھر گھر گیس پہنچایا جائے گا۔

ان خیالات کاآظہاربنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹاؤن شپ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ملک برکت اللہ خان دُرانی نے بنوں ٹاؤن شپ پراپرٹی یونین کے عہدیداران ، ٹاؤن شپ یونین کے عہدیداروان ، ٹی ایم اے ڈومیل کے تحصیل ممبر ملک فاروق خان بیز ن خیل اور روزنامہ کرم جنوبی اضلاع کے چیف رپورٹر محمد عثما ن علی خان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پراپرٹی ایسوسی ایشن ٹاؤن شپ کے صدر حضرت جمال ، ڈاکٹر قدر دات خان ، خان اعظم داوڑ ، ریٹائرڈ کرنل نثار خان، محمد ایوب خان ، اعجاز خان ، سجاد خان ، انجنئیرسخی زمان ، ملک رحمت علی سمیت دیگر عہدیدران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

بی ڈی نے کہا کہ ٹاؤن شپ کے عوام کو گیس ، سیوریج نظام ، بجلی ، پانی کی وجہ سے مشکلات درپیش ہے ۔ لیکن ہمارے پاس صفائی کے ملازمین نہ ہونے کے برابر ہے۔ اور نائب قاصد وں اور دیگر ملازمین کی موج در موج موجود ہے اور ماضی کی افسران نے غلط ایپائمینٹ کرکے بی ڈی اے کیلئے مشکلات پیدا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے بی ڈی اے میں دو دن پلاٹوں کے الاٹمنٹ وغیرہ کیلئے مختص کی ہے۔

اور ہم پراپرٹی اور یونین کے عہدیداروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقتدامات کررہے ہیں اس موقع پر صدر حضرت جمال نے خیبر بنک پر تخفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ خیبر بنک برانچ بنوں شہر میں ہیں جبکہ پراپرٹی اور عوام کو خبیر بنک آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامناہے انہوں نے تجویز دی کہ نیشنل بنک ٹاؤن شپ برانچ یا خبیب بنک میں عوام اور پراپرٹی سنٹروں کوٹیکس وغیرہ داخل کرنے کیلئے اقتدامات کئے جائیں اس طرح عہدداروں نے مطالبہ کیا کہ سیکٹریز ٹو پر گریڈ ، گیس وغیر ہ کی چارجز ختم کی جائے سیوریج ، پارکوں کی صفائی ، روڈ کی مرمت پر کام شروع کیا جائے بنک چلان کو خیبر بنک کو نہیں بلکہ نیشنل بنک ٹاؤن برانچ یا خبیب بنک یونیورسٹی برانچ میں جمع کرنے کی ہدایت کی جائے اور مین گیٹ سے بریکر کو ختم کیا جائے ڈبل روڈ کی صفائی اور خوبصورتی کیلئے ٹھوس اقتدامات کئے جائے۔

انہوںنے کہا بی ڈی اے پلاٹوں کی اکشن کی منظوری دی جائے سابقہ نیب پلاٹوں کی پابندی کا آرڈر شیٹ واپس لیا جائے۔ ہاوسنگ آفیسر افتخار کے ٹرانسفر کی پر رقم کی ڈیمانڈ نہیں مانتے ۔ لہذا اس کو ٹرانسفر کیا جائے اور دیگر مسائل بھی فوری طور پر حل کئے جائے۔

متعلقہ عنوان :