سندھ میڈیکل کالج غیرقانونی داخلوں سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت کی ملزمان کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کردی گئی

منگل 6 دسمبر 2016 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) احتساب عدالت نے سندھ میڈیکل کالج غیرقانونی داخلوں سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت کی ملزمان کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو احتساب عدالت میںسندھ میڈیکل کالج غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔تاہم عدالت نے سندھ میڈیکل کالج غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت ملزمان کے وکلاء کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ سندھ میڈیکل کالج سابق پرنسپل ڈاکٹراکبر حیدر اور دیگرپر5لاکھ سی10لاکھ روپے کے عوض350سے زائدغیرقانونی داخلے دینے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :