لانڈھی تھانہ میں خواتین کو مبینہ ہراساں کئے جانے پر آئی جی سندھ کا نوٹس

منگل 6 دسمبر 2016 16:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے لانڈھی تھانہ میں خواتین کو مبینہ طور پر ہراساں کئے جانے اور احتجاج کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لے لیا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے متعلقہ ایس ایس پی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ لوگوں کے مسائل ومشکلات کے ازالے اور ان کی شکایات پر تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور باالخصوص تھانہ لانڈھی پر بذات خود جاکر خواتین کو مبینہ طور پر پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی شکایات پر ہر ممکن راست اقدامات کو ناصرف یقینی بنایا جائے بلکہ مرتکبین کے خلاف جملہ محکمانہ کارروائیوں کے لئے بھی تمام تر اقدامات انتہائی غیرجانبداری سے ممکن بنائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :