گورنر سندھ نے پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کو جامعہ کراچی میں دوسری مدت کے لئے ڈین مقرر کر دیا

منگل 6 دسمبر 2016 16:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) گورنر سندھ و چانسلر جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے سینئر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کو جامعہ کراچی میں دوسری مدت کے لئے ڈین فیکلٹی آف منیجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹیو سائنسز مقرر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پروفیسر خالد عراقی کی بطور ڈین فیکلٹی آف منیجمنٹ کی مدت 5 دسمبر 2016ء کو ختم ہو گئی تھی۔ واضح رہے کہ صوبہ کی جامعات میں ڈین کی مدت تین برس ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :