سابق صدر پرویز مشرف نے بھارتی اینکر کو منہ توڑ جواب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 دسمبر 2016 16:10

سابق صدر پرویز مشرف نے بھارتی اینکر کو منہ توڑ جواب دے دیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 دسمبر 2016ء) : سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے بھارتی اینکر کو کھری کھری سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ آپ کے یہاں انٹرنیشنل کبڈی ہوئی ہے اور آپ نے پاکستان کو مدعو ہی نہیں کیا۔ آپ فائنلز میں بھی آ گئے ، لیکن اگر ہم ہوتے نہ تو ہم آپ کو دکھاتے کہ فائنل میں کیا ہوتا ہے، ہم آپ کو اتنا مارتے۔

(جاری ہے)

جس پر بھارتی اینکر نے کہا کہ سر آپ ہمیں کیا ماریں گے آپ تو خود مر رہے ہیں۔ جس پر پرویز مشرف نے بر ملا کہا کہ ہم نہیں مر رہے ، آپ کو مار کر ہی مریں گے۔ خیال رہے کہ انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن نے رواں برس اکتوبر میں بھارت میں ہونے والا کبڈی ورلڈ کپ پاکستان کے بغیر ہی کرانے کا فیصلہ کیا تھا ، یہ فیصلہ بھارت کشیدہ صورت حال کی وجہ سے کیا گیا۔ پرویز مشرف کے بھارتی اینکر کو دئے گئے کرارے جواب کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :