مریکی معیشت کے مضبوط اعدادوشمار، اٹلی کی غیر یقینی صورتحال سے متاثر ، ٹوکیو سٹاکس بڑھ گئے

ٹوکیوبنچ مارک نکی 225انڈیکس0.52فیصدیا95.84پوائنٹس کے اضافے سے صبح کو18370.83پربندہوا

منگل 6 دسمبر 2016 16:45

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) امریکی معیشت کے مضبوط اعدادوشمارکے اٹلی کی غیریقینی صورتحال کی وجہ سے متاثرہونے کے ایک روزبعدایک اوررکارڈبندش کے بعدٹوکیوسٹاکس منگل کی صبح کوبڑھ گئے ۔انسٹیٹیوٹ فارسپلائی مینجمنٹ نے گزشتہ روزاطلاع دی کہ امریکی سروس سیکٹرکی پیداوارمیں روزگاراوربرآمدی آڈروں میں اضافہ ہونے کے پیش نظرنومبرمیں ایک سال سے زائدعرصے میں تیزرفتاری سے اضافہ ہواہے ۔

ایس ایم بی سی فرینڈسیکورٹیزکے ایک سینئراسٹریٹجسٹ توشی ہائیکومٹ سونونے کہاکہ امریکہ کی طرف سے موزوں آئی ایس ایم نان مینوفیکچرنگ ڈیٹاایک مرتبہ پھرسٹاک ایکسچینج میں روح پھونک دیگا۔انہوںنے بلومبرگ کوبتایاکہ بریگزٹ جیسے اچانک نتائج کاسامناکرنے کے بعدسرمایہ کاروں نے نیوزایونٹ سے قبل اپنی پوزیشنوں میں کمی کرنے کارجحان اختیارکرلیاہے ،جس کی وجہ سے قیمتوں میں کمی ہورہی ہے ،تاہم ہم ابھی بھی ٹرمپ کی وجہ سے اضافے کے برقراررہنے کے وسط میں ہیں۔

(جاری ہے)

ڈونلڈٹرمپ کی امریکی انتخابات میں حیران کن کامیابی نے اکویٹی مارکیٹس میں اضافہ کردیاہے اورشرح سودمیں اضافے اورزبردست حکومتی اخراجات کی توقعات پرڈالرکی شرح قدرمیں اضافہ ہوگیاہے ۔ٹوکیوبنچ مارک نکی 225انڈیکس0.52فیصدیا95.84پوائنٹس کے اضافے سے صبح کو18370.83پربندہوا۔جبکہ پہلے حصے کے تمام حصص کاٹاپکس انڈیکس0.70یا10.27پوائنٹس کے اضافے سے 1477.23رہا۔

متعلقہ عنوان :