عمران عدالتی آبزرویشنز کو تروڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں ،عدالت عظمی کو جواب طلبی کرنی چاہیے،سعد رفیق

منگل 6 دسمبر 2016 16:37

عمران عدالتی آبزرویشنز کو تروڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں ،عدالت عظمی کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ عمران خان سپریم کورٹ کے نام پر عدالتی آبزرویشنز کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں ۔ آبزرویشنز کو مسخ کرنے پر عدالت عظمیٰ کو ان کی جواب طلبی کرنی چاہئے ۔ عمران خان اینڈ کمپنی قوم کو گمراہ نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان صرف دوسروں پر انگلیاں اٹھاتے ہیں اور اپنے جرائم کی طرف نہیں دیکھتے کہ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والا خود ہر طرح کے اخلاقی جرائم میں ملوث ہے ۔

پانامہ کا ڈرامہ تحریک انصاف کو لے ڈوبے گی ۔ پی ٹی آئی اینڈ کمپنی قوم کو گمراہ نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پریس ٹاک بے تکی ، شرمناک اور جھوٹ کا پلندہ تھی انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ کے نام پر عدالتی آبزرویشنز کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں عدالت عظمیٰ کو عدالتی آبزرویشنز مسخ کرنے پر عمران خان سے جواب طلبی کرنی چاہئے

متعلقہ عنوان :