ملک میں ایک کروڑ 21 لاکھ سے زائد خواتین بحیثیت ووٹر رجسٹرڈ نہیں جو بڑاچیلنج ہے،سیکرٹری الیکشن

ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے اسے نصاب میں شامل کیا جائے گا ، علمائے کرام کے ساتھ مشاورت کی جائے گی، فاٹا میں بھی ووٹرز ایجوکیشن کا آغاز کیا جائے گا،بابر یعقو ب کی میڈیا سے گفتگو

منگل 6 دسمبر 2016 16:37

ملک میں ایک کروڑ 21 لاکھ  سے زائد خواتین بحیثیت ووٹر رجسٹرڈ نہیں  جو بڑاچیلنج ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ ملک میں ایک کروڑ اکیس لاکھ سے زائد خواتین بحیثیت ووٹر رجسٹرڈ نہیں ہیں جن کو رجسٹرڈ کرنا الیکشن کمیشن کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے آج سے ملک بھر میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے نیشنل ووٹرز ڈے منایا جارہا ہے ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے اسے نصاب میں شامل کیا جائے گا اور علمائے کرام کے ساتھ مشاورت کی جائے گی فاٹا میں بھی ووٹرز ایجوکیشن کا آغاز کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ آج پورے ملک میں نیشنل ووٹرز ڈے منایا جارہا ہے اس کا مقصد ایسے مردو خواتین کو بحیثیت ووٹرز رجسٹرڈ کرنا ہے جن کے قومی شناختی کارڈ بن چکے ہیں انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں دس کروڑ اٹھائیس لاکھ ستر ہزار افراد کے پاس شناختی کارڈ موجود ہیں مگر رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد نو کروڑ ستر لاکھ ہے جن میں مرد ووٹرز کی کل تعداد پانچ کروڑ چھیالیس لاکھ نوے ہزار جبکہ خواتین ووٹرز کی کل تعداد چار کروڑ چوبیس لاکھ بیس ہزار ہے اور صنفی سطح پر ایک کروڑ اکیس لاکھ ستر ہزار کا فرق ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں خواتین کے ووٹ رجسٹرڈ کرنا الیکشن کمیشن کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے خواتین کو بحیثیت ووٹرز رجسٹرڈ کرنا اور انہیں ووٹ کا حق دینا ان کا بنیادی حق ہے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر خواتین کوووٹ کاسٹ کرنے سے روکنے اور انہیں بحیثیت ووٹرز رجسٹرڈ نہ کرنے کی وجہ سے ہمارا امیج خراب ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پوش علاقوں میں ووٹ ڈالنے کی شرح بہت کم ہے اور اس میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر چاروں صوبوں ارو اضلاع میں تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے سپورٹس کے مقابلے رجسریشن کیمپ اور مباحثوں کا اہتمام کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ آج سے ووٹرز ایجوکیشن کا آغاز ہورہا ہے اور اس کیلئے سلیبس میں تبدیلی کی جائے گی اس کے لئے صوبوں کو لکھا گیا ہے جبکہ اس مہم میں علمائے کرام اور دیگر سٹیک ہولڈرزوں کو بھی شامل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان سے قبائلی علاقوں میں بھی ووٹرز ایجوکیشن پروگرام جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ووٹرز ایجوکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دوسرے پانچ سالہ سٹرٹیجک پلان کا حصہ ہے اور اس مقصد کیلئے ملک میں شناختی کارڈ کے حامل تمام مرد وخواتین کو ووٹرز بنانا ہے انہوں نے بتایا کہ خواجہ سرائوں کے لئے اپنے آپ کو بحیثیت ووٹرز رجسٹرڈ کرنے میں کسی قسم کی رکاوٹیں حائل نہیں ہیں اور انہیں بھی پورا حق حاصل ہے انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ ووٹرز ایجوکیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں اور عوام میں ووٹ کو اہمیت اجاگر کریں ۔

متعلقہ عنوان :