گلگت بلتستان میں کم آمدن والے ملازمین کیلئے وزیر اعلیٰ گھرانہ سکیم متعار ف کرانے کا فیصلہ، آغازگلگت سے ہو گا

2سال کی مختصر مدت میں تمام سہولیات سے آراستہ اور جدید پلان کے مطابق پلاٹ تیار کئے جائیں،وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن

منگل 6 دسمبر 2016 16:25

گلگت بلتستان میں کم آمدن والے ملازمین کیلئے وزیر اعلیٰ گھرانہ سکیم ..
گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ہائوسنگ سوسائٹی کے منصوبے کے حوالے سے اس سلسلے میں ابتدائی مرحلے میںگلگت سے ہائوسنگ سوسائٹیز کا آغاز کیا جائے گاجس کے بعد بلتستان اور دیگر اضلاع میں اس سکیم کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ کم آمدن والے ملازمین کیلئے وزیر اعلیٰ گھرانہ سکیم متعار ف کرائی جائے گی جس کے تحت کم آمدنی والوں کو بھی گھر فراہم کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں ہائوسنگ سوسائٹیز کے منصوبے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کے دورا کیا ۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہائوسنگ فائونڈیشن کے ساتھ ہائوسنگ سوسائٹی کے قیام کے حوالے سے باقاعدہ معاہدے پر دستخط کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ 2سال کی مختصر مدت میں تمام سہولیات سے آراستہ اور جدید پلان کے مطابق پلاٹ تیار کئے جائیں۔اس موقع پر گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو ہائوسنگ سوسائٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :