Live Updates

وہی پرانی دلیلیں، وہی پرانی کہانیاں، عمران خان نیا وکیل کر لیں، عمران خان قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، ان کا وکیل آج بھی کوئی نئی دلیل اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کرسکا، عمران خان اپنے ثبوتوں پر غور کریں اور سپریم کورٹ سے اپنا کیس واپس لے لیں، سپریم کورٹ میںتمام ٹھوس ثبوت اور دستاویزات مسلم لیگ (ن) نے دی ہیں جو دستاویزات ہم نے دیں وہ سچائی پر مبنی ہیں نہ کہ جھوٹے الزامات پر، تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کرسکی، اب وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں عوامی منصوبے مکمل کرے گی، خیبر پختونخوا کے عوام کو جھوٹوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے،عمران خان بنی گالا کی پریس کانفرنس میں خود ہی مدعی بن جاتے ہیں اور خود ہی جج

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت

منگل 6 دسمبر 2016 16:25

وہی پرانی دلیلیں، وہی پرانی کہانیاں، عمران خان نیا وکیل کر لیں، عمران ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وہی پرانی دلیلیں، وہی پرانی کہانیاں، عمران خان نیا وکیل کر لیں، عمران خان قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، ان کا وکیل آج بھی کوئی نئی دلیل اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کرسکا۔ عمران خان اپنے ثبوتوں پر غور کریں اور سپریم کورٹ سے اپنا کیس واپس لے لیں۔

سپریم کورٹ میںتمام ٹھوس ثبوت اور دستاویزات مسلم لیگ (ن) نے دی ہیں جو دستاویزات ہم نے دیں وہ سچائی پر مبنی ہیں نہ کہ جھوٹے الزامات پر۔ تحریک انصاف کے پی کے میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کرسکی، اب وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں عوامی منصوبے مکمل کرے گی۔ خیبر پختونخوا کے عوام کو جھوٹوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

(جاری ہے)

منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف کا تمام کیس جھوٹ اور الزامات پر مبنی ہے، عمران خان قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام کو جھوٹوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں عوام سے وعدے پورے نہیں کر سکی، کے پی کے میں عوام عمران خان کا انتظار کر رہے ہیں، ہم کے پی کے کے عوام کو جھوٹوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وفاقی حکومت کے پی کے میں بھی عوامی منصوبے مکمل کرے گی۔ عمران خان کے پی کے میں اقتدار میں ہیں، وہاں کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے ثبوتوں پر غور کریں اور سپریم کورٹ سے اپنا کیس واپس لے لیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ جج حضرات عمران خان سے ایک ہی سوال کرتے ہیں کہ وہ اپنے لگائے گئے الزامات پر ثبوت پیش کریں، عمران خان کی پریس کانفرنسوں میں کوئی دلیل نہیں ہوتی، صرف جھوٹ پر مبنی دلیلیں ہوتی ہیں، اب ایک نیا وکیل آئے گا اور جھوٹ اور الزامات کا سفر شروع کرے گا۔ پی ٹی آئی نے منتخب وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ مانگا تھا، ان کے پاس لگائے گئے الزامات کے ثبوت نہیں ہیں۔

مریم اورنگزیب نے عوام سے کہا کہ وہ سچ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بنی گالا میں جا کر ایک نئے جھوٹ کا درس دیں گے اور ان کو دوبارہ کل اپنی باتوں کے ثبوت دینے پڑیں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ سے اپنا کیس واپس لیں، تحریک انصاف کے پاس وہی پرانی دلیلیں اور پرانی کہانیاں ہیں، تحریک انصاف کا تمام کیس جھوٹ اور الزامات پر مبنی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے پاس دستاویزی ثبوت موجود ہیں اور سپریم کورٹ جس وقت بھی طلب کرے گی، پیش کر دیئے جائیں گے۔ عمران خان سے جب ثبوت مانگے جاتے ہیں تو ان کے پاس ثبوت موجود نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیس سے متعلق ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکی۔عمران خان بنی گالا کی پریس کانفرنس میں خود ہی مدعی بن جاتے ہیں اور خود ہی جج۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات