ایل ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء مزمل قدیر ملازمت پر بحال

منگل 6 دسمبر 2016 16:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹر)سمیعہ سلیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء مزمل قدیر صابر کو ملازمت پر بحال کر کے ا ن کی خدمات ڈائریکٹر لاء ایل ڈی اے کے سپرد کر دی ہیں تاہم بحالی کا یہ حکم ان کے خلاف جاری انضباطی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

دریں اثنالاء ڈائریکٹوریٹ میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر احسن لطیف کو ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء کا اضافی چار ج دے دیا گیا ہے اور سبطین رضا قریشی سے یہ ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :