خیبر پختونخوا کے گورنر انجینئر اقبال ظفرجھگڑا نے ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کی کارکردگی کو سراہا

منگل 6 دسمبر 2016 16:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) خیبر پختونخوا کے گورنر انجینئر اقبال ظفرجھگڑا نے ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ ادارے کی مالی مشکلات کم کرنے کیلئے 7لاکھ روپے کی فراہمی میں ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ گورنر جو کہ ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کے سرپرست بھی ہیں گورنر ہاؤس پشاور میں ادارے کے بورڈ آف ٹرسٹیزکے 17ویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک سعد ٹرسٹ کے سیکرٹری امجد عزیز ملک نے ٹرسٹ کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی اور آئندہ کے پروگراموں سے بھی گورنر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے گورنر کو ملک سعد ٹرسٹ کے دفتر کے دورے کی دعوت بھی دی۔ امجد عزیز ملک نے ٹرسٹ کے تحت مستقبل کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی باجوڑ میں فاٹا سپورٹس گالا کا انعقاد کیاجائے گا جس میں مختلف قبائلی ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے کھیلاڑی حصہ لیں گے۔گورنر نے اس موقع پر ملک سعد ٹرسٹ کی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے شہید ملک سعد کو بھی ان کی ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے دی گئی لازوال قربانی پر بھر پور خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :