Live Updates

’ کر پشن مکائو ملک بچا و ‘‘ ہمار آئینی اورقانونی مطالبہ ہے، عوام کو عمران خان کے ہاتھوں کو مزید مضبوط کر نا ہوگا ‘ چوہدری محمد سرور

ملک میں آخر ی کر پٹ شخص کا بھی احتساب ہونا چاہیے ورنہ ملک کسی بھی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا‘ سابق گورنر پنجاب کی کارکنوں سے گفتگو

منگل 6 دسمبر 2016 16:19

’ کر پشن مکائو ملک بچا و ‘‘ ہمار آئینی اورقانونی مطالبہ ہے، عوام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ’’ کر پشن مکائو ملک بچا و ‘‘ ہمار آئینی اورقانونی مطالبہ ہے، ملکی ترقی کا راستہ آئین وقانون کی حکمرانی اور کرپشن کے خاتمے میں ہے ، ملک میں آخر ی کر پٹ شخص کا بھی احتساب ہونا چاہیے ورنہ ملک کسی بھی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا ،تحر یک انصاف نے ہمیشہ حق اورسچ کی بات کی ہے اور تحر یک انصاف کے سوا ملک میں کوئی بھی جماعت تبدیلی نہیں لاسکتی ،عوام کو عمران خان کے ہاتھوں کو مزید مضبوط کر نا ہوگا ۔

تحر یک انصاف کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں عوام کے حقوق اور آنیوالی نسلوں کی جنگ لڑ رہی ہے جسکے لیے ہم پہلے بھی قر بانیں دے رہے ہیں اور آئندہ بھی کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کی ترقی صرف اور صرف کر پشن کے خاتمے سے ہی ممکن ہوسکتی ہے کیونکہ کر پشن کی موجود گی میں ملک میں مہنگائی ‘بے روزگاری اور دیگر مسائل کم نہیں ہوں گے بلکہ ان میں مزید اضافہ ہی ہوگا جو ملک اور قوم کے کسی بھی صورت مفاد میں نہیں ہوسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے وہ نہ صرف ملک میں احتساب کو یقینی بنائے بلکہ عام انتخابات میں قوم سے کیے جانیوالے تمام وعدوں پر مکمل عمل کیا جائے تاکہ قوم کو صحت ‘تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انکو انکا ہر قسم کا حق بھی ملے سکیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :