رواں ما لی سال کے پہلے 4ماہ میں چاول کی ایکسپورٹ میں28فیصد کمی

منگل 6 دسمبر 2016 16:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء)رواں ما لی سال کے پہلے 4ماہ میں چاول کی ایکسپورٹ میں28فیصد کمی تفصیلات کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 4ماہ میں33کروڑ 69لاکھ ڈا لر کے 4لا کھ 48ہزار میٹرک ٹن چاول ایکسپورٹ کیے گئے تھے جو رواں سال 28فیصد کمی کے ساتھ کم ہو کر 24کروڑ 28لا کھ ڈا لر رہ گئے اور انکا مجمو عی حجم 4لا کھ 98 ہزار میٹرک ٹن رہاچا ول کے ایکسپورٹر کے مطا بق رواں سال بارشوں اور نہری پا نی کی کمی رہی جس کی وجہ سے پنجاب کے کئی علاقوں میں اعلی کوا لٹی کا چاول پیدا نہ ہو سکا اور ایکسپورٹ کم ہو ئی اور اس کے سا تھ ساتھ محکمہ زراعت بھی اب اس فصل پر توجہ نہیں دے رہا اور نہ گز شتہ کئی سا لوں کم لا گت میں پیدا ہو نے والی کو ئی قسم دریا فت کی گئی جبکہ ہمارے ہمسا یہ مما لک بھار ت اور بنگلہ دیش ہمیشہکم لا گت وا لی اقسام اپنے کا شتکار کو متعارف کر وا تے رہتے ہیں ہماری حکو مت اگر چا ول کی کاشت پر تو جہ دے تا کم لا گت میں زیادہ جھاڑ دینے وا لی اقسام متعارف کروا ئے تو پا کستان کی ایکسپورٹ کئی گنا بڑھ سکتی ہے ۔