مقامی حکومتوں کے بغیر جمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی،فعال مقامی حکومتیں قومی اور صوبائی سطح کیلئے بہترین قیادت فراہم کرتی ہیں

وزیراعظم میاں نوازشریف کااجلاس سے خطاب

منگل 6 دسمبر 2016 16:12

مقامی حکومتوں کے بغیر جمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی،فعال مقامی حکومتیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے بغیر جمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی اور فعال مقامی حکومتیں قومی اور صوبائی سطح کیلئے بہترین قیادت فراہم کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو مسلم لیگ (ن) کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ،اجلاس میں میئر،ڈپٹی میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے انتخاب سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف،چوہدری نثار علی ،شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال،خواجہ سعد رفیق،سینیٹر پرویز رشید،معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی اور حمزہ شہباز شریف نے بھی شرکت کی جبکہ صوبائی وزراء راجہ اشفاق سرور،ثناء اللہ بٹ،سینیٹر مسعود مجید ،ارکان قومی اسمبلی میر منشاء احمد،محمد پرویز ملک،سمیع الشرفان اور دیگر نے بھی شرکت کی

متعلقہ عنوان :