کراچی،پولیس اور رینجرز کی مختلف کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

منگل 6 دسمبر 2016 15:34

کراچی،پولیس اور رینجرز کی مختلف کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس رینجرز کی کارروائی کے دوران 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ شاہ فیصل بلاک ایک میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ کارروائی کر کے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زیر حراست شخص کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں پولیس چھاپے کے دوران ایک بھتہ خور گرفتار ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبد الرحیم متعدد بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :