قصور میں بغیرلائسنس ادویات تیارکرنیوالی دولیبارٹریاں سیل ،ْ مقدمات درج کرلئے گئے

منگل 6 دسمبر 2016 15:26

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء)قصور میں بغیرلائسنس ادویات تیارکرنیوالی دولیبارٹریاں سیل کر دی گئیں‘پروڈکشن انچارج و مالکان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈرگ کنٹرولرٹیم نے قصور کی حدود میں واقع شرینا لیبارٹری کا اچانک دورہ کیاتو معلوم ہوا لیبارٹری کے پاس ادویات تیار کرنیکا لائسنس ہی نہیں‘ متعلقہ ڈرگ انسپکٹر رمیض خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لیبارٹری کو سیل کردیا ‘مشینری اورادویات کا تمام سٹاک ضبط کرکے تیار ادویات کو تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیاجبکہ ایک دوسری یونانی دوا ساز لیبارٹری کا پروڈکشن یونٹ معائنے کے دوران انتہائی ناقص اورغیرمعیاری پایا گیا جس پر ڈرگ کنٹرول ٹیم نے لیبارٹری کے پروڈکشن یونٹ کو سیل کردیاجبکہ مشینری سمیت تمام سٹاک ضبط کرلیا۔

لیبارٹری کے مالک محمدصدیق اور پروڈکشن انچارج محمداقبال کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔